اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج عید سعید فطرکی مناسبت سے ملک کے حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں اور عوام سے خطاب میں فرمایا کہ صیہونیوں کے بے شرمانہ جرائم کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ اور برطانیہ سے نفرت و بےزاری کا اظہار کریں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے تمام مسلمان قوموں کو عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اسلامی تعلیمات و معارف کے برخلاف آج سیاست اور اقتدارپسندی نے امت اسلامی کو تفرقے سے دوچار کردیا ہے۔
آپ نے اسلامی ملکوں کے حکام کو اس طرح کے محرکات پر قابو پانے اور طاقتور امت واحدہ کی تشکیل دینے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر اقتدار پسندی، وابستگي اور فساد سے عالم اسلام میں تفرقہ نہ پھیلے تو پھر کوئي بھی سامراجی طاقت اسلامی ملکوں پر حملے کرنے یا ناجائز مراعات لینے کی جرات نہیں کرسکے گي۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں اس گستاخی سے غزہ کے عوام کا قتل عام عالم اسلام کے تفرقے کا نتیجہ ہے۔
آپ نے فرمایا کہ مغرب میں خفیہ سنسر کا جال اس بات کا موقع نہیں دیتا کہ مغربی قومیں غزہ کے ہولناک حالات سے آگاہ ہوسکیں لیکن غزہ میں صیہونی جرائم اس قدر ہولناک اور دلخراش ہیں کہ مغربی میڈیا میں ان کے ایک چھوٹے سے نمونے کے نشرکئے جانے سے غیر مسلم قومیں لرز کررہ جائيں گي اور سڑکوں پر نکل آئيں گي۔
آپ نے فرمایا کہ غزہ کے ثابت قدم اور مظلوم عوام کو اس وقت غذا پانی اور مکانات نیز اسپتالوں کی تعمیر نو نیز دواؤں کی اشد ضرورت ہے اور ملت فلسطین کو اپنا دفاع کرنے کے لئے ہتھیار بھی درکار ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے سامراجی ملکوں نے کھل کر حمایت کرکے نیز عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں صیہونی جرائم کی حمایت کرکے اس خونخوار حکومت کے جرائم میں شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲